نوازشر یف سے ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کی ملاقات،پارٹی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لیے جانے پرتحفظات کااظہار

ہفتہ 1 دسمبر 2012 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1دسمبر۔ 2012ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف سے ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کی ملاقات،پارٹی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر شدید تحفظات کااظہار کر دیا جبکہ میاں نوازشر یف نے تمام تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروادی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز لاہور میں میاں نوازشر یف سے امیر بخش بھٹو نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کے علاوہ امیر بخش بھٹو نے پارٹی کے اہم فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم انکو یقین دہانی کروادی گئی کہ آپ کے جو بھی جائز تحفظات ہیں انکو ضرور دور کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :