پاکستان اور امریکہ کے مفادات متضاد ہیں ، پاکستان کو 1947 کے بعد سے ہی امریکی امداد کی ضرورت تھی، بھارت سے پاکستان کو ہمیشہ خطرہ رہا ہے ،امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی ، امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کر سکتا، توقعات حقیقت پر مبنی ہونی چاہئے، معاشی اور سماجی مسائل صرف جنوبی ایشیا میں نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں، پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کاتھینک ٹینک کی تقریب سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2012 14:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔12دسمبر 2012ء ) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور امریکا کے مفادات بالکل متضاد ہیں جبکہ کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ایک تھینک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکا کو یہ بالکل نہیں سوچنا چاہئے کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات بعض معاملات میں مشترک ہیں۔

پاکستان اور امریکا کے مفادات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔انھوں نے کہا پاکستان کو 1947 کے بعد سے ہی امریکی امداد کی ضرورت تھی اور اس کی وجہ بھارت کی طرف سے خطرہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ توقعات حقیقت پر مبنی ہونی چاہئے۔ معاشی اور سماجی مسائل صرف جنوبی ایشیا میں نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔