ایف بی آر کاچند اشیا پر سیلز ٹیکس پر زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 12 دسمبر 2012 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) ایف بی آر نے چند ایک اشیا پر سیلز ٹیکس پر زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوعلی ارشد حکیم نے ایک انٹرویو میں بتا یا کہ انہوں نے کہا کہ بورڈ مکمل زیرو ریٹنگ ریجیم کا جائزہ لے رہاہے تاکہ موجودہ ویٹ موڈ میں شامل خرابیوں کو دور کرکے مالی سال دوہزار بارہ تیرہ میں اضافی محصولات حاصل کیئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ انیس سو نوے کے تحت ایف بی آر کو مختلف اشیا پر زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم زیرو ریٹنگ سہولت کا مکمل خاتمہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :