سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منگل کوطلب ، ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں بارے رپورٹ کا جائزہ لیاجائیگا ‘ چیئرمین ایف بی آر کو منتخب ارکان کے ٹیکسوں کے ریکارڈسمیت اجلاس میں طلب،ضرورت پڑنے پررپورٹ مرتب کرنے والوں کوبلائیں گے ،چیئرمین کمیٹی

جمعہ 14 دسمبر 2012 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14دسمبر 2012ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منگل کوطلب کرلیاگیاجس میں ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کا جائزہ لیاجائے گا ‘ چیئرمین ایف بی آر کو منتخب ارکان کے ٹیکسوں کے ریکارڈسمیت اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔ جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرپرسن نسرین جلیل نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

آئی این پی۔14دسمبر 2012ء“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کوہونے والا کمیٹی کا اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں سے متعلق رپورٹ ایجنڈے پر بلا یاگیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر کو بھی طلب کیا گیا ہے اورانہ سے کہا گیا ہے کہ منگل کو ممبران پارلیمنٹ کے ٹیکسوں کا مکمل ریکارڈ لیکر آئیں جبکہ اس سلسلہ میں ضرورت پڑی تو مذکورہ رپورٹ مرتب اور شائع کرنے والوں کو بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :