حریت کانفرنس کے قائدین کا دورہ آزاد کشمیر کو عوام انتہائی محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ دونوں اطراف کے قائدین کی آپس کی ملاقاتیں مسئلہ کشمیر کے حل کو تقویت دیں گے، سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کا حریت رہنماؤں کے دورہ پاکستان و آزاد کشمیر کا خیر مقدم

ہفتہ 15 دسمبر 2012 16:49

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15دسمبر 2012ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے قائدین کا دورہ آزاد کشمیر کو عوام انتہائی محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ دونوں اطراف کے قائدین کی آپس کی ملاقاتیں مسئلہ کشمیر کے حل کو تقویت دیں گے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں حریت رہنماؤں کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کی دعوت پر حریت کانفرنس کے قائدین سرزمین آزاد کشمیر تشریف لاتے ہی کشمیر کاز سے محبت کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے اظہار یکجہتی کر کے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر اتفاق و اتحا کا مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے قائدین کو یہاں کی عوام بھرپور پیار و محبت دیں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان اور کشمیری عوام ہر سطح کی اپنی جدوجہد اری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے خلاف ایک نئے سماج کو جنم دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کی آمد پر بشمول اپوزیشن ‘ سیاسی کارکن انتہائی اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے ”حریت کانفرنس“ کے قائدین کو پیغام محبت دیں اور یقین دلائیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کی دلوں کی دھڑکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔