حکومت پاکستان بھارتی فوج ،خفیہ اداروں کے انسانیت سوز مظالم پر لب کشائی کیلئے تیار نہیں ،وہ ہمیں آزادی کیا لیکر دے گی ،حق خودارادیت سے کم کوئی حل ہمارے لئے قابل قبول نہ ہو گا ،پاکستان ہماری آزادی میں رکاوٹ نہیں ،بھارت نے طاقت کے زور پر ہمیں غلام بنا رکھا ہے ،حریت قائدین کا دورہ پاکستان نئی بات نہیں ، پاکستان کی حکومت اور سفارتکار مقبوضہ کشمیر ریاست کے حالات سے واقف نہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے سربراہ سید علی گیلانی کی صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2012 22:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی فوج ،خفیہ اداروں کے انسانیت سوز مظالم پر لب کشائی کیلئے تیار نہیں وہ ہمیں آزادی کیا لیکر دے گی حق خودارادیت سے کم کوئی حل ہمارے لئے قابل قبول نہ ہو گا پاکستان ہماری آزادی میں رکاوٹ نہیں ،بھارت نے طاقت کے زور پر ہمیں غلام بنا رکھا ہے حریت قائدین کا دورہ پاکستان نئی بات نہیں نو ماہ بعد میں نے دہلی میں جمعہ کی نماز ادا کی پاکستان کی حکومت اور سفارتکار مقبوضہ کشمیر ریاست کے حالات سے واقف نہیں۔

وہ ہفتہ کویہاں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سے تجارت ،دوستی بڑھانے میں مہمک ہے اسے یہ فکر نہیں کہ مقبوضہ ریاست میں بھارتی مظالم کس نوعیت کے ہیں اور جبری غلامی کا شکار انسانیت کس کرب میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات مجبوری کا آپشن ہے ہندوستان کی قومی قیادت اور اقوام متحدہ ہمارے ساتھ تنازعہ کشمیر کے حل کے وعدے کر چکی ہے مگر اپنے وعدوں سے انحراف انہوں نے قومی موقف بنا لیا ہے حکومت پاکستان رسمی طور پر کانفرنسوں میں کشمیر کا ذکر ضرور کرتی ہے مگر عملی ،فیصلہ کن اور نتیجہ خیز اقدامات سے کوسوں دور ہے حریت قائدین پہلے بھی آتے جاتے رہے ہیں ہمارے لئے یہ نئی بات نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتکار سلمان بشیر میرے پاس آئے تھے اورانہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات سے کوئی آگاہی نہ تھی اور یہی صورتحال حکومت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے آئین میں رہتے ہوئے تنازعہ کا کوئی حل قبول نہیں کر سکتے بھارت ہمیں متنازعہ تسلیم کر کے اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شمار کا اہتمام کرے ہماری نظر میں تنازعہ کا واحد اور منصفانہ حل ہی ہے۔