کشمیری پاک بھارت مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، پاکستان بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے عمل کونتیجہ خیز بنانے کیلئے اس عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت پر زوردے ،دنیا میں آزادی کی تحر یکیں کا میاب ہو رہی ہے ،بہت جلد کشمیر یوں کو آزادی ملے گی ،دورہ پاکستان کے دوران حکو متی ،سیاسی ،کشمیری شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی،حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں عبد الغنی بھٹ،بلال لون،عباس انصاری اوردیگر کی لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2012 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری پاک بھارت مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، پاکستان کو بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے عمل کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اس عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت پر زوردینا چاہیے،دنیا میں آزادی کی تحر یکیں کا میاب ہو رہی ہے ،بہت جلد کشمیر یوں کو بھی آزادی ملے گی ،دورہ پاکستان کے دوران حکو متی ،سیاسی ،کشمیری شخصیات سے ملاقاتیں ہونگیں ۔

وہ ہفتے کے روز عبد الغنی بھٹ،بلال غنی نون،عباس انصاری ،مختار احمد ،مصداق حسین کے ہمراہ سات رکنی وفد کے ساتھ دورہ پاکستان آمد کے موقعہ پر لاہور اےئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے عمل کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اس عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت پر زوردینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی اور غیر قانونی طورپر نظربند تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے ذریعے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول قائم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی سطح سمیت ہر فورم پر کشمیر یوں کی حما یت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی تحر یک پایہ تکعیل تک پہنچنے والی ہے ۔