پاکستان نے 8طالبان رہنما رہا کردیئے

منگل جنوری 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) پاکستان کی جانب سے 8 طالبان رہنماوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رہا کئیے جانے والے سابق افغان وزراء نورالدین ترابی، مولوی اللہ داد ، ہلمند کے سابق گورنر عبدالباری، محمد اعظم اور کابل کے سابق گورنر ملا داود رہا ہونے والے طالبان رہنماوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا ہنا تھا کہ گذشتہ 2 اقساط میں رہا کیئے گئے طالبان رہنماوں سے مفاہمتی عمل میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے جبکہ مذاکراتی عمل میں طالبان رہنماوں کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جارہا ہے رہا کیئے جانے والے تمام طالبان اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :