راول پنڈی اوراسلام آبادمیں چھٹے دن بھی سی این جی اسٹیشنزبند

منگل جنوری 11:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) جڑواں شہروں راول پنڈی اوراسلام آبادمیں چھٹے دن بھی سی این جی اسٹیشنزبندہیں جس کی وجہ سیشہری شدیدمشکلات سے دوچارہیں۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں چھٹے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

سوئی ناردرن حکام کاکہناہے کہ سی این جی کی بندش کی وجہ گھریلو صارفین کو گیس کے بہترپریشرکی فراہمی ہے۔ سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی زیادہ موجودنہیں ، ایسے میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرایوں میں من مانااضافہ کردیاہے اورشہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments