خیبر پختونخوا میں 11 سال بعد کمشنری نظام بحال

منگل 1 جنوری 2013 12:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) خیبر پختونخوا میں جنرل مشرف کے بلدیاتی نظام کا خاتمہ کر کے کمشنری نظام دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ بلدیاتی نظام 2001 میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کو اس پر تحفظات تھے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں صوبائی کابینہ نے یکم جنوری سے پرانا کمشنری نظام دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نظام کے تحت موجودہ ڈی سی او کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل ہو جائے گا۔ صوبے کے مختلف ڈویژنوں میں کمشنر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ صوبے میں مجسٹریسی نظام بھی بحال ہو گیا اور گیارہ اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ بھی تعینات کر دیے گئے ہیں ۔