کراچی‘فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 4افراد جاں بحق ‘ 24 گھنٹوں میں15 ہلاکتیں

منگل جنوری 13:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) کراچی میں فائرنگ اور تشددکے مختلف واقعات میں خاتون اور نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے‘ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ۔

منگل کو پولیس کے مطابق راشد مہناس روڈ پر لاثانیہ ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا وردی میں ملبوث سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی ہوا،جس کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی،مقتول کی لاش کو پہلے دارالصحت اسپتال اور پھر ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا،دوسری جانب جام گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے 26 سالہ رضیہ خاتون جاں بحق ہوئی جو گھر سے لاپتہ تھیں اور اْ ن کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ کھوکھراپار میں درج تھی۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے پچیس سالہ عمران جاں بحق ہوا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ادھر لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں پاور ہاوس کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پندرہ افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments