پسنی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، 3 ماہی گیر جاں بحق، ایک زخمی ، ملزمان فرار ہوگئے

منگل جنوری 13:24

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) ضلع گوادر کے علاقے پسنی کے ساحل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 ماہی گیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

منگل کو پولیس کے مطابق پسنی کے ساحلی علاقے جوڈی میں4 ماہی گیر اپنے کشتیوں کے قریب کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3 ماہی گیر سکندر ،اختر اور شیر جان موقع پر جاں بحق جبکہ شفیق زخمی ہوگیا۔ زخمی اور لاشوں کو سو ل ہسپتال پسنی منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

Your Thoughts and Comments