میانمار کے مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی میں اضافہ، لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور

منگل 1 جنوری 2013 13:46

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر نسل پرستوں کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند بڈھسٹوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کی تازہ لہر کے باعث ہزاروں مسلمان گھربار چھوڑکر ہمسایہ ممالک فرار ہورہے ہیں جبکہ بعض مسلمان بھی راستے کے شدید خطرات کو جھیل کر آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مسلمان ،میانمار میں شدت پسندوں کے حملوں سے فرار کیموقع پر سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں پھر بھی مظالم سے بچنے اور دوسرے ممالک میں پناہ لینے کی خاطر دشوارگزار راستوں کو انتخاب کرنے کے سوا ہزاروں مسلمانوں کیپاس کوئی اور چارہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کی 8 لاکھ سے زائد آبادی ہے لیکن میانمار کی حکومت انکے شہری حقوق کو تسلیم کرنے سے گریز کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :