سپریم کورٹ: سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف حکم امتناعی برقرار

منگل جنوری 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) سپریم کورٹ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف پٹیشن کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سندھ لوکل گورنمنٹ کے وکیل انور منصور خان نے التواء کی استدعا کی اور بتایا کہ انہیں علاج کیلئے برطانیہ جانا ہے ، جس پر عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران سندھ حکومت کوئی ڈپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ کو منتقل نہ کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی حکومت کو بتا دیں کہ حکم امتناعی ہے ،اس دوران کوئی گڑ بڑ نہیں ہونی چاہئے۔ اس پر انور منصور خان نے کہا کہ اگر کچھ ہوا تو سندھ حکومت کی وکالت چھوڑ دوں گا،عدالت کا ادارہ میرے لیے سب سے اہم ہے، میں نے کبھی عدالت سے التوا نہیں مانگا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو وکالت نامہ واپس لینے کی ضرورت نہیں ،ہمیں پتا ہے کہ کیسے نمٹنا ہے۔ بعدازاں سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :