کنٹینرزکرائے میں اضافہ متوقع،کینوبرآمدات میں کمی کااندیشہ

منگل 1 جنوری 2013 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) حکومت کی جا نب سے کینو کی برآمدات پر قیمت کے عمومی اضافے کی مد میں کنٹینرز کے کرائے میں اضافہ کی توقع ہے۔اسلام آباد چیمبر کے ممبر اور سیٹرس ایکسپورٹر احمد جواد کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جنوری دوہزار تیرہ سے ہو گا اور ہر چالیس فیٹ کے کنٹینر کے ٹیرف میں پندرہ سو ڈالر کااضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

احمد جواد کے مطا بق ٹریف میں اضافے کے باعث کینو کی قیمت تیرہ فیصد زیادہ ہو جائے گی جس کے باعث پاکستانی کینو غیر ملکی خریداروں کے لئے پر کشش نہیں رہے گا۔کینو کی برآمدات کو سیزن کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا ہے اور اس اضافے سے مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ رواں سال پاکستان میں کینو کی پیداوار اٹھارہ لاکھ ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بیس فی صد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :