جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا ، سربیا کی بوجانہ جووانوسکی اور رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو ڈبلیو ٹی اے شن زن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں

منگل 1 جنوری 2013 14:13

شن زن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا ، سربیا کی بوجانہ جووانوسکی اور رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو ڈبلیو ٹی اے شن زن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

چین کے شہر شن زن میں کھیلے جا رہے خواتین ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا نے یوکرین کی ایلیا سوی ٹولینا کے خلاف 6-1 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔ سربیا کی بوجانہ جووانوسکی نے چین کی ڈوان پنگ پنگ کو 6-1 اور 6-3 سے ہرادیا۔ ایک اور میچ میں رومانوی کھلاڑی مونیکا نکولیسکو نے برطانیہ کی لارا رابن سن کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔