پاکستان اور بھارت کا 2012ء کے آخری روز ایک دوسرے سے اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

منگل 1 جنوری 2013 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) پاکستان اور بھارت نے 2012ء کے آخری روز ایک دوسرے سے اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہر سال کے اختتام پر دونوں ملک فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں ‘ فہرستوں کا تبادلہ 31 دسمبر 1988ء کے معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام پر بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :