Live Updates

آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے‘ طاہر القادری کی حمایت کا مطلب حکومتی اتحاد سے باہر ہونا نہیں‘ طاہر القادری نے اصلاح کے پہلو کو اجاگر کیا، طاہر القادری کی حمایت کرکے ہم نے اصلاح کی طرف قدم بڑھایا ہے ‘(ن) لیگ نے ابھی سے دھاندلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں‘ دو تہائی اکثریت کے دعوے کرکے کیٹ واک کی جارہی ہے‘ شہباز شریف نے پانچ سالوں میں قوم کے کھربوں روپے ناکام سکیموں میں ضائع کئے ہیں ، نائب وزیراعظم اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی لاہور میں پریس کانفرنس

منگل 1 جنوری 2013 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) نائب وزیراعظم اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے۔ طاہر القادری کی حمایت کا مطلب ہرگز نہیں کہ حکومتی اتحاد سے باہر ہوگئے ہیں۔ طاہر القادری نے اصلاح کے پہلو کو اجاگر کیا، طاہر القادری کی حمایت کرکے ہم نے اصلاح کی طرف قدم بڑھایا ہے‘ (ن) لیگ نے ابھی سے دھاندلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں‘ دو تہائی اکثریت کے دعوے کرکے کیٹ واک کی جارہی ہے‘ شہباز شریف نے پانچ سالوں میں قوم کے کھربوں روپے ناکام سکیموں میں ضائع کئے ہیں ۔

منگل کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں ، پیپلزپارٹی کے ساتھ مخلوق اتحاد قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

ہم اصلاح کی طرف جا رہے ہیں ، طاہر القادری نے اصلاح کا پہلو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے آگاہ کردیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ہیں لٰہذا بیلٹ باکس رینجرز کی نگرانی میں پولنگ سٹیشن تک پہنچائیں جائیں تاکہ کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹر بیلٹ کے ذریعے تمام ووٹ (ن) لیگ کو دلوائے گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 100 فیصد بیورو کریسی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ (ن) لیگ کے خلاف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں تحفظات کے حوالے سے الیکشن کمشن کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کے بغیر ہی دوتہائی اکثریت کا کہہ کر ادھر ادھر کیٹ واک کررہے ہیں۔

ابھی تو الیکشن ہوا ہی نہیں ، پہلے الیکشن ہونے دیں پھر دیکھیں نتائج کس کے حق میں جاتے ہیں۔ (ن) لیگ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات دھاندلی سے جیتے ہیں ، (ن) لیگ عوام کو کیا کہہ کر ووٹ مانگے گی جبکہ پچھلے 5 سالوں میں ان کی متعارف کرائی گئی تمام سکیمیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں ، جن میں روٹی سکیم ، آشیانہ سکیم ، لنگر سکیم ، ییلوکیپ ، دانش سکول ، گرین ٹریکٹر سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 64 ہزار پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے قائم کئے جانے والے فنڈز کو لیپ ٹاپ سکیم میں منتقل کردیا گیا۔ یہ وہ سکول تھے جہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے تھے مگر اس فنڈسے لیپ ٹاپ خرید لئے گئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات