محکمہ صحت آزاد کشمیر کے ڈرگ انسپکٹر ز کی تنخواہوں کے معاملات یکسو نہ ہو سکے ، کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کام کر نے پر مجبور ، چیکنگ کا نظام متاثر ، جعلی کلینکوں کی چاندی

منگل 1 جنوری 2013 16:46

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) محکمہ صحت آزاد کشمیر کے ڈرگ انسپکٹر ز کی تنخواہوں کے معاملات یکسو نہ ہو سکے ، کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کام کر نے پر مجبور ، چیکنگ کا نظام متاثر ، جعلی کلینکوں کی چاندی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت آزاد کشمیر میں محکمانہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد ڈرگ انسپکٹر ز تعینات تو ہوئے لیکن ان میں سے چند کی تنخواہوں کے معاملات کئی سال گزرنے کے بعد بھی یکسو نہیں ہو سکے ہیں بھمبر میں بھی کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر پچھلے کئی سالوں سے باقاعدہ اپنی سیٹ پر کام تو کر رہیں ہیں لیکن شاید تنخواہ ان کے مقدر میں نہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے ان ڈرگ انسپکٹر ز کی بھی کام کے ساتھ دلچسپی کم ہو نا شروع ہو گئی ہے دوسری طرف چیکنگ کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے جعلی کلینکوں کی چاندی ہوگئی ہے جو دل کھول کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :