بھمبر ‘ واٹر سپلائی کی مین لائن بوائز کالج کے سامنے سے ٹوٹ گئی‘ہزاروں گیلن پانی ضائع

منگل 1 جنوری 2013 16:46

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) بھمبر ، واٹر سپلائی کی مین لائن بوائز کالج کے سامنے سے ٹوٹ گئی ،ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے لگا ، محکمہ نے آنکھیں بند کر لیں ، تفصیلات کے مطابق محکمہ واٹر سپلائی کی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن بوائز کالج کے سامنے سے ٹوٹ گئی ہے جہاں گہرا تالاب بن گیا ہے مین لائن جو کہ بڑھنگ کے مقام سے موٹروں کے ذریعے پانی کو شہر میں بنی ٹینکیوں تک پہنچایا جاتا ہے جو تقریبا چوبیس گھنٹے چلتی رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ لائن ٹوٹ جانے سے ہزاروں گیلن پانی اس مقام سے ضائع ہو رہا ہے محکمہ واٹر سپلائی کے نوٹس میں یہ بات ہونے کے باوجود محکمہ کے آفیسران اور عملہ نے آنکھیں بند کر لیں ہیں اور لائن کو مرمت کرنے کی بجائے نہ جانے کس انتظار میں بیٹھے ہیں یا پھر کسی معجزہ کے منتظر ہیں کہ شاید پائپ اپنے آپ ہی مرمت ہو جائے لیکن اس ساری صورت حال کے بعد جہاں پانی کا نقصان ہو رہا ہے وہیں محکمہ اپنی آخرت بھی بھاری کر رہا ہے کیونکہ اللہ نے پانی کا حساب حصوصی طور پر لینا ہے اور شاید اللہ کا خوف بھی محکمہ کے دلوں سے ختم ہو چکا ہے اعلی حکام کو فوری نوٹس لے کر پانی مذید ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :