آزاد کشمیر کے سیاسی و سماجی حلقوں کا آزادکشمیر میں جنرل ایکسیڈنٹ انشورنس کے نفاذ پر وزیر ٹرانسپورٹ خیر مقدم

منگل جنوری 16:47

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اور وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے عوام کے دل جیت لیے۔ پہلی مرتبہ آزادکشمیر میں جنرل ایکسیڈنٹ انشورنس کے نفاذ سے غریب عوام کو فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

سیاسی، سماجی حلقوں نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ایک عام آدمی کے لیے کوئی نہیں سوچتا جس طرح وزیر ٹرانسپورٹ دن رات مشکلات کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح دیگر وزراء اور بیورو کریسی بھی کام کرے تو خطہ جنت بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :