سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو پی اے سی میں پیش ہونے سے روک دیا،پیشی کا نوٹس معطل ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 1 جنوری 2013 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے رجسٹرار کو جاری کیا گیا پیشی کا نوٹس معطل کردیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں پیشی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز افضل نے اس موقع پر کہا کہ عوامی اہمیت کے پیش نظر کیس کی سماعت ضروری ہے۔ انہوں کہا کہ درخواست گزار کے ابتدائی دلائل قابل غور ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار کوپبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے پی اے سی کا جاری کیا گیا نوٹس معطل کردیا جبکہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :