پاکستان نے 300دہشت گردوں کی فہرست امریکہ کو فراہم کردی

منگل 1 جنوری 2013 18:21

واشنگٹن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) پاکستان نے امریکی حکام کو افغانستان میں تربیت پانے والے تین سو دہشت گردوں کی فہرست فراہم کی ہے ،فہرست میں ثبوت دیے گئے ہیں کہ تربیت پانے والے افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پاکستانی انٹیلی جنس اور سی آئی اے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے ایک خفیہ فہرست امریکا کے حوالے کی ہے جس میں ثبوت دیے گئے ہیں کہ افغانستان میں تین سو بلوچ نوجوان اس وقت تربیت لے رہے ہیں جو پاکستان واپسی پر اکبر بگٹی کا بدلہ لیں گے ۔

ان نوجوانوں کوتین سو ڈالر ماہانہ تنخواہ بھی دی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا موقف ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج افغان معاملات کی ذمہ دار ہیں، لہذا وہاں سے پاکستان کے اندر ہونے والی کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری بھی انہیں لینا ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے پیش کردہ ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسا کوئی تربیتی کیمپ نہیں جہاں تین سو بلوچ نوجوان رہائش پذیر ہوں ۔

متعلقہ عنوان :