پاکستان کو تحریراسکوائر سے تشبیہ نہ دی جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

منگل 1 جنوری 2013 18:44

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تحریراسکوائر سے تشبیہ نہ دی جائے۔ تحریر اسکوائر ایک آمر کے خلاف جبکہ پاکستان میں جمہوری نظام چل رہا ہے جہاں عوام کی ہربات سنی جارہی ہے۔ فوج کو لانگ مارچ کی مدد کے لیے حکومت کے خلاف پکارنا غیرآئینی، قابل مذمت اور خطرناک بات ہے۔

پاکستان سوئٹ ہوم اسلام آباد میں چیرمین بیت المال زمرد خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت لوگوں کے بنیادی حقوق کو ختم نہیں کرتا۔ طاہر القادری کو بھی جلسے جلوسوں کا حق ہے مگر پاکستان کے آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق چلنا ہوگا۔ آئین و قانون کے ماورا کوئی مطالبہ پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری جس ادارے کے حوالے سے اپنی تجاویز دینا چاہتے ہیں ، حکومت کو دیں اس پر آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا کیونکہ حکومت مشاورت، مفاہمت اور اتفاق رائے کی سیاست کررہے ہیں۔ چوہدری برادران سمیت تمام اتحاد ی حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی انتخابی اصلاحات کے قائل ہے اور موجودہ سیاسی نظام اپنی مدت پوری کرے گا۔ اگر ماضی میں ایل این جی کا معاہدہ کرنے دیا جاتا تو آج سی این جی کا بحران نہیں پیدا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :