مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے بھائی کی وفات،ممتاز بھٹو نے 15 جنوری کو نوڈیرو کاجلسہ ملتوی کردیا

ہفتہ 12 جنوری 2013 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے چھوٹے بھائی میاں محمد عباس شریف کے انتقال پر پرانی سبزی منڈی میں قائم مسلم لیگ ہاؤس میں (ن) لیگ سندھ کے نائب صدر محمد انور گجر کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم عباس شریف کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے بھائی نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انور گجر نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو سمیت پورے سندھ کے عہدیدار و کارکنان قائد میاں نواز ریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں جس کے باعث سردار ممتاز علی بھٹو نے 15 جنوری نوڈیرو میں ہونے والا مسلم لیگ (ن) کا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تعزیتی اجلاس صوبائی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرزاق باجوہ، شیخ فضل الٰہی، صابر ہزاروی، اسلم خٹک، امین سواتی، افتخار گھمن، لطیف راولانی، رانا لال انور میمن ایڈوکیٹ، چوہدری نذیر، وجاہت کامرانی، حمید ظہرانی، امان اللہ ابڑو، طارق بلوچ، عبدالفتح بھٹو، سلیم بلوچ، اقبال پٹنی، عامر خٹک اور دیگر پارٹی عہدیدار و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی