پی ٹی اے نے کامران فیصل کے موبائل فون کا ڈیٹا سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

ہفتہ 26 جنوری 2013 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے کامران فیصل کے موبائل فون کا ڈیٹا سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی ٹی اے ذرائع کے مطابق کامران فیصل کے موبائل فون کا ڈیٹا سپریم کورٹ میں جمع کرا دیاگیا ہے ریکارڈ میں ٹیلی فون کالز اور ایس ایم ایس کا مکمل ڈیٹاشامل ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔