کشمیریوں سے اظہار یکجہتی روایتی نہیں حقیقی ہونی چاہیے ‘ 65سالوں سے کشمیری غلامی کی زندگی میں بھی پاکستان کے پرچم کو بلند کر کے اپنے خون کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 29 جنوری 2013 13:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29جنوری 2013ء) امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی روایتی نہیں حقیقی ہونی چاہیے عرصہ 65سالوں سے کشمیری غلامی کی زندگی میں بھی پاکستان کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں اور اپنے خون کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت پاکستان کی بے حسی اورلاپرواہی پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے جس کے فرائض میں یہ بات شامل تھی کہ وہ کشمیریوں کو آزادی دلوانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سفارتی ،سیاسی محاذوں پر اپنا کردار ادا کرنا تھا بجائے اس کے کہ دہشتگرد بھار ت کو پسند یدہ ملک قرار دینا اس کے ساتھ خسارے والی تجارت کو قبول کرنا سیز فائر لائن کو مستقل کنٹرول لائن کا درجہ دلوانا آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا یہ ایسے سوالات اور خدشات کشمیریوں کے ذہن میں گھر کر چکے ہیں جن کا جواب حکومت پاکستان اور عسکری قیادت سے عملی طور پر چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے65سالوں میں پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ ہندو دہشتگرد مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور ان کے دہشتگردی کے کیمپ اپوزیشن پارٹی کے بینر تلے چل رہے ہیں اس پر میڈیا کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے بھارت و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم کو دنیا کے سامنے بھرپور طریقے نشر کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا کو بھارت کے غاصبانہ چہرے سے آشنائی ہو یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین عمل ہو گا۔