کراچی‘ماڑی پور میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد ایس ایچ او کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

پیر 4 فروری 2013 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء ) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیر کو پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے زمین میں گڑھا پڑگیا ہے، تاہم تخریب کاری کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بم بلاک میں نصب کیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکا کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد بم کے ذریعے ایس ایچ او ماڑی پور انسپکٹر شفیق تنولی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم شفیق تنولی اوران کے محافظ محفوظ رہے۔