سی فوڈ درآمد پر پابندی، پاکستان کو سالانہ 5کروڑ ڈالر نقصان

پیر 4 فروری 2013 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء) یورپی یونین کی جانب سے سی فوڈ کی درآمد پر پابندی کے باعث پاکستان کو سالانہ پانچ کروڑ ڈالر نقصان ہورہا ہے۔ پنجاب فشریز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف کا کہنا ہے کہ کراچی فش ہاربر پر حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث یورپی یونین نے دو ہزار سات میں پاکستان سے سی فوڈ کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی گئی۔

(جاری ہے)

جس سے اس صنعت کو سالانہ پانچ کروڑ ڈالر نقصان ہورہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فشریز میں یورپی یونین کے معیارکے مطابق صفائی اور معیار میں بہتری کے اقدامات کے ذریعے پاکستانی سی فوڈ کی درآمد بحال کرنے پر رضامند کرنے کے لئے کوششیں جارہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ای یو کی جانب سے پابندی کے باوجود نئی مارکیٹس کی دریافت سے پاکستانی مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمد بڑھ رہی ہے۔ تاہم یورپی یونین کوبرآمد بحال ہونے سے سی فوڈ ایکسپورٹس پینتیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائیگی۔

متعلقہ عنوان :