نائن الیون کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا،حافظ سعید

پیر 4 فروری 2013 19:28

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4فروری۔ 2013ء) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کے دور میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو جو نقصان پہنچا عسکری اور سیاسی قیادت مل کر اس کا ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں حافظ سعید نے کہا کہ مشکلات اور پاکستانی حکومت کی عدم دلچسپی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی میں فرق نہیں آنے دیا، نائن الیون کے واقع کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا۔

پاکستان کو اندرونی اتحاد اور بیرونی ممالک سے مضبوط روابط کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں، ہندوستان پاکستان کی سرزمین کو بنجر کرنے کے لیے دریاؤں پر 250 ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہندوستان کے لیے سبق ہے کہ افغانستان میں امریکہ اپنے اتحادیوں کی مدد کے باوجود نہیں رہ سکا ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان افواج بھی ریاستی دہشت گردی کو جاری نہیں رکھ سکتی۔