کشمیری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے مخالف نہیں ، بلکہ انہوں نے ہمیشہ دونوں پڑوسی ملکوں کت درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے‘ بھارتی حکمرانوں نے اس کے بر عکس مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ‘بھارت نے دو عشروں کے دوران بھارتی فوج 93820 کشمیریوں کو شہید کر چکی ‘ جانی مالی ، معاشی اور معاشرتی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں‘ عالمی برادری بھارت کو مظالم سے روکے ، مقبوضہ کشمیر میں ملنے والی گمنام اجتماعی قبروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے،صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر او آئی سی سربراہ کانفرنس میں منعقدہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب

منگل 5 فروری 2013 18:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5فروری۔ 2013ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے منگل ۵ فروری کو یہاں مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں او آئی سی سربراہ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے مخالف نہیں ، بلکہ انہوں نے ہمیشہ دونوں پڑوسی ملکوں کت درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے‘ بھارتی حکمرانوں نے اس کے بر عکس مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ‘بھارت نے دو عشروں کے دوران بھارتی فوج 93820 کشمیریوں کو شہید کر چکی ‘ جانی مالی ، معاشی اور معاشرتی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں‘ عالمی برادری بھارت کو مظالم سے روکے ، مقبوضہ کشمیر میں ملنے والی گمنام اجتماعی قبروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل او آئی سی پرو فیسر ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوگلو اور وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر نے کی ۔ سعودی عرب ،ترکی ،نائیجر کے وزراء خارجہ اور ان کے نمایئندے موجود تھے ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی وزیر سماجی بہبود اور ترقی نسواں فرزانہ یعقوب اور صد ر کے پریس سیکرٹری محمد بشارت محبوب نے بھی شرکت کی ۔ سردار یعقوب نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ۱۹۴۷ سے اب تک حق خود ارادیت کے لئے لازوال قربانیاں دیں ، اقوام متحدہ نے انھیں حق دلانے کا اپنی قراردادوں کے ذریعے یقین دلایا بھارت نے حق دینے کا وعدہ کیا ۔

چھ دہائیاں گزر گیئں کشمیریوں کو حق نہیں مل سکا ۔ عالمی برادی کی بے حسی کی وجہ سے بھارت پرامن تحریک کودبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے ۔کشمیریون کی نسل کشی کرنے والے فوجیوں کہ کالے قوانین کے ذریعے تحفظ حاصل ہے ۔ شمالی کشمیر میں دو ہزار سے زیادہ گمنام اجتماعی قبریں ملی ہیں جنکا انکشاف بھارتی ادارون نے کیا اور عالمی اداروں نے تصدیق کردی ہے ۔ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہونے دیتا ۔ بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے اور فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جاے ۔