باسمتی چاول کی برآمد میں کمی، برآمد کنندگان کو 25 کروڑ ڈالر نقصان

بدھ 6 فروری 2013 14:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 6فروری 2013ء) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمد میں کمی سے برآمد کنندگان کو پچیس کروڑ ڈالر نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین سمیع اللہ چوہدری کا کہنا ہے کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فراہمی میں تعطل ، چاول کی بلند قیمت اور بلند شرح سود کی وجہ سے ملک میں صنعتی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے پیداواری خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ رواں مالی سال سات ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمد میں ساٹھ فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے برآمد کنندگان کو پچیس کروڑ ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر دو ہزار بارہ تک باسمتی چاول کی برآمد صرف ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں چار لاکھ تین ہزار ٹن تھی۔ ساتھ ہی جولائی سے اکتوبر تک نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ بھی سینتیس فیصد کمی سے تین لاکھ تینتیس ہزار ٹن رہ گئیں۔

متعلقہ عنوان :