مانسہرہ ، بیکری میں آتشزدگی سے عمارت جل کر خاکستر ،لاکھوں روپے کا نقصان

بدھ 6 فروری 2013 21:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6فروری۔ 2013ء) مانسہرہ شہر میں ایبٹ آباد روڈ پر بیکری میں شدید آتشزدگی سے عمارت جل کر خاکستر ہوگئی بیکری اور مکان کے جلنے سے چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر منگل کی درمیانی رات ایبٹ آباد روڈ پر واقع بیکری میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بیکری میں موجود ریفریجریٹر کے سلنڈر دھماکوں سے پھٹنے شروع ہوگئے دھماکوں سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا میونسپل فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد دیگر دکانوں خو بچا لیا گیا دکان کے مالک الحاج شوکت خان نے بتایا کہ الله کا شکر ہے کہ کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی تاہم چالیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :