حسین حقانی کا پاکستان آنے سے پھرانکار،پاکستان میں جاکراپنی جان کوخطرے میں نہیں ڈال سکتا،سابق سفیرکا وزارت داخلہ کے خط کاجواب

پیر 11 مارچ 2013 20:03

واشنگٹن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء) امریکا کے لیے پاکستان کے سابق سفیر اور میمو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم حسین حقانی نے دوبارہ پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہے اور وہاں جاکر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

(جاری ہے)

پیرکوبرطانوی نیوزویب سائٹ کی رپور ٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں حسین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ میں محض الزمات میں صفائی پیش کرنے کیلیے اپنی جان داوٴ پر نہیں لگا سکتا۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر حسین حقانی کی واپسی سے متعلق اقدامات کے بارے میں ان کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے واپس آنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے وزرات داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ حسین حقانی کی واپسی کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔