حکومت پاکستان نے افضل گورو شہید پر قرارداد منظور کرکے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے، امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی کا بیان

منگل 19 مارچ 2013 15:03

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء ) امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے افضل گورو شہید پر قرارداد منظور کرکے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے ‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب موقف دوٹوک اپنایا جائے یہ نہ ہو کہ ایک طرف کشمیریوں کو رجھانے کے لئے قراردادیں پاس ہو دوسری طرف بھارت سے دوستی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا کہ شیوسینا نے فدائی حملوں کی دھمکی دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے اندر ہونے والے خود کش حملوں میں براہ راست ہندو ملوث ہیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر انتہائی دکھ کااظہار کرتے ہوئے اسے بیس کیمپ حکومت کی نااہلی قرار دیا انہوں نے کہا کہ صرف سال میں ایک دو بر یکجہتی کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا جب تک ہندو فوجیں کشمیر میں موجود ہیں کشمیری شہید ہوتے رہیں گے اس کا واحد حل مسلح جدوجہد ہے مذاکرات کی بھیک مانگتے رہنے سے کوئی بھی کشمیر کی خیرات نہیں دے گا اب تو بھارتی پارلیمنٹ میں آزادخطہ پر قبضے کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ جتنا مضبوط ہو گا تحریک آزادی ویسی ہی مضبوط ہو گی ۔