(ن) لیگ آزاد کشمیر اور مہاجرین لیگی امیدواران کی کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، چیئرمین مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر راجہ شفیق احمد کا بیان

جمعہ 22 مارچ 2013 13:28

چڑہوئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مارچ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر چیرمین اوورسیز انوسٹمنٹ و چیئرمین میڈیا ایڈوئزری راجہ شفیق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم مسلم لیگی امیدواران کی کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایک طاقتور اور پورے پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہونے کا جو اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا تمام تر کریڈٹ قائد پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی حب الوطنی کے جذبوں سے سرشار ٹیم اور کارکنان کو جاتا ہے ۔ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ، قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان دشمن طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی مسیحااورنجات دھندہ میاں محمد نوازشریف کیق یادت میں مسلم لیگ ن ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔