سو پور میں بھارتی فورسز کیخلاف مجاہدین کی تازہ ترین کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں‘ کارروائیاں افضل گورو کی شہادت اور دیگر کشمیریوں کے قتل عام کا ردعمل ہیں‘ بھارت کنٹرول لائن پر 720 کلومیٹر لمبی لوہے کی دیوار تعمیر کر کے کشمیر کو دولخت کر نے سمیت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے ‘حکومت اور مسلح افواجبھارت کو دیوار تعمیر کرنے سے روک کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کی پریس کانفرنس

پیر 25 مارچ 2013 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مارچ 2013ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر 720 کلومیٹر لمبی لوہے کی دیوار تعمیر کر کے کشمیر کو دولخت کر نے سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے ‘حکومت پاکستان اور پاک فوج بھارت کو دیوار تعمیر کرنے سے روک کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وہ پیر کو حزب المجایدین کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے نواحی علاقے اور اتوار کے روز سو پور میں بھارتی فورسز کے خلاف مجاہدین کی تازہ ترین کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں افضل گورو کی شہادت اور دیگر کشمیریوں کے قتل عام کا ردعمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسلئہ کشمیر حل نہیں کرتا اس وقت تک مسلح جہاد ناگزیر ہیاس کے سوا مسلئہ کشمیر کا کوئی اور حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے جبکہ دوسرا فریق بھارت جمون کشمیر مین سات لاکھ فوج کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہیمگر پاکستان خاموش تماشائی بن کر بھارت کو موقع فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ سفارتی اور اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی فوجی امداد کرے۔ انہوں نے پاکستان کے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسلہ کشمیر کو اپنے منشور مین مرکزی حیثت دیں۔

سید صلاح الدین نیپاکستان کے عوام سے کہا کہ وہ انتخابات کے نتیجہ میں برسراقتدار آنے والی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی فوجی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ بھار ت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر جو خار دار تار نصب کی تھی اس کی جگہ لوہے کی دیوار بنا رہا ہے جس سے جموں کشمیر ریاست ہمیشہ کے لئے تقسیم کرنے کی کوشش کی جائے گی حزب المجاہدین ادس کوشش کو ناکام بنائے گی انہوں نیپاکستانی افواج سے اپیل کی کہ وہ یہ دیوار نہ بننے دیں انہوں نے انی سو سینتالیس کی جموں کشمیر ریاست کو ایک مرتبہ پھر یک جا کر نے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جو لوگ گفتگو کے زریعہ مسلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند ہیں وہ یہ یاد رکھیں کہ بھار ت کے آئین کے تحت جو بھی بھارتی حکومتی عہدیدار حلف اٹھا تا ہے اس پر لازم ہو جاتے ہیکہ وہ جموں کشمیر کے پاکستانی حصہ آزاد کشمیر کو آزاد کر کے بھارت میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کرے بھارت کے آئین کے تحت ایسی ناروا پابندی کا حلف اٹھانے والا کوئی عہدیدار کس طرح ڈئیلاگ سے مسلہ کشمیر حل کر سکتا ہے لہذا مسلہ کشمیر کا واحد ریاست گیر مسلح تحریک ہے اور پاکستان فریق ہونے کے ناطے اس تحریک کی مدد کرے۔