مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے ‘سکیورٹی فورسز پر مجاہدین کے حملے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کا ردعمل ہیں، امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 26 مارچ 2013 13:48

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26مارچ 2013ء ) امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر زون مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے ‘سکیورٹی فورسز پر مجاہدین کے حملے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کا ردعمل ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن میڈیا کے ذریعے خبریں پھیلا رہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں دوبارہ سرگرم ہو رہی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارا میڈیا بھی دشمن کی زبان بول رہا ہے انہوں نے کہا کہ محمد عربی نے خود جہاد کیا اور قیامت تک جہاد جاری رہنے کی بات کہی اور جہاد کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی گئی پھر کس طرح جہاد کرنے والے کالعدم ہو گئے بھارت 65سالوں سے ظلم کرتا چلا آ رہا ہے کشمیری دن رات احتجاج کر کے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف چاہتے ہیں مگر کسی ملک ،ادارے ،میڈیا کو انکی چیخیں سنائی نہیں دیتیں اور جب انہی مظلوموں نے تھوڑا ردعمل دیا ہے تو خاموش زبانیں بول پڑی ہین کالعدم کالعدم کی رٹ شروع ہو گئی ہے CIA.USaid،بلیک واٹر جو مسلمانوں کی کھلی دشمن ہیں اسکو کالعدم تو قرار نہیں دیا جاتا اب لوگوں کو خواب غفلت سے جاگنا ہو گا خاص کر کشمیری صحافیوں کو میڈیا کو اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاتمہ مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے مذاکرات وقت کا ضیاع ثابت ہوئے ہیں آزاد حکومت فعال بیس کیمپ کا کردار ادا کرے تحریک آزادی کو کامیاب بنانے میں کشمیریوں کا ساتھ دے مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے یہ بات ثابت کر دے کہ مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں اگر وہ ہیں تو ہم ہیں اگر وہ نہیں تو ہم بھی نہیں ۔