سرینگر مظفرآباد تجارت ،لائن آف کنٹرول کراسنگ پوائنٹ سے 86مال بردار ٹرکوں کی آمدورفت

بدھ 27 مارچ 2013 15:58

چکوٹھی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مارچ 2013ء) سرینگر مظفرآباد تجارت لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے دو طرفہ تجارت جاری 86 مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو کراس کیا، دو طرفہ تجارت (آج) جمعرات کے روز بھی جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آزاد کشمیر سے 36مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 50مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی ۔