سردار عتیق کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ‘انھوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی کشمیریوں کے تحفظ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ڈٹ کر اپنا موقف دیا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر حل کر نے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ، مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما افتخار اعظم راجہ کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

جمعرات 11 اپریل 2013 13:52

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11اپریل 2013ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما افتخار اعظم راجہ نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انھوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی کشمیریوں کے تحفظ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ڈٹ کر اپنا موقف دیا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر حل کر نے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔

وہ جمعرات کو یہاں پارٹیکارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر متحد و منظم رہیں آمدہ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا عوام فیصلہ اپنی منشا ء کے مطابق کریں گے مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے مفاد پرست اور فصلی بٹیروں اور سیاسی لٹیروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے مسلم کانفرنس ایک سمندر ہے جس میں چند قطرے کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مسلم کانفرنس کے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کا ہوئے کوئی بھی حکومت ایسے کام نہیں کر سکی آزاد کشمیر میں کرپٹ ٹو لے کی حکومت قائم ہے جہنوں نے ہر طرف لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے مجاور ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں جہنوں نے بیس کیمپ کو لینڈ معافیہ کیمپ بنایا ہوا ہے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ نااہل اور کرپٹ لوگوں کا جرمٹ ہے جن کا مشن ملک و قوم کو لوٹنا ہے ا نشاء اللہ آئند ہ آنے والے انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت ہو گی اور وزیر اعظم سرار عتیق احمد خان ہونگے۔