وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی کی حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول امیدوار فخر الاسلام کے گھر جاکر ورثاء سے تعزیت، فخر الاسلام کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی ، پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء) نگران وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول امیدوار فخر الاسلام کے گھر جاکر ورثاء سے تعزیت کی، تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی ہالاناکہ پر واقع پی ایس 47 سے ایم کیو ایم کے مقتول امیدوار فخر الاسلام کی رہائش گئے اور ان کے صاحبزادے سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء صلاح الدین، سید وسیم حسین اور اکرم عادل بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مقتول کے ورثاء کو یقین دھانی کرائی کہ فخر الاسلام کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد انہیں پیش کی جائے۔