مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے کو پاکستان کی قومی جماعتیں اپنے منشور میں شامل کریں ، جمعیت علماء اسلام کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو منشور کا حصہ بنانے کا خیر مقدم ، پاکستان میں مقیم مہاجرین ، کتاب پر مہر لگا کرجمعیت علماء اسلام کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماوٴں کا بیان

اتوار 14 اپریل 2013 17:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سواداعظم اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اترف ، جمعیت علماء اسلام مظفرآباد کے امیر مولانا مفتی غلام رسول نقشبندی، ضلع نیلم کے امیر مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے کو پاکستان کی قومی جماعتیں اپنے منشور میں شامل کریں ، جمعیت علماء اسلام کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو منشور کا حصہ بنانے کا خیر مقدم ، پاکستان میں مقیم مہاجرین ، کتاب پر مہر لگا کر معیت علماء اسلام کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے ۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے مولانا فضل الرحمن ہی کماحقہ ہمدہ براہوسکتے ہیں ۔ افغانستان اور بھارت سے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے بہتر تعلقات اور فوائد بھی مولانا فضل الرحمن ہی اپنی خداد بصیرت سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کا اتحاد خارج از امکان نہیں ۔ ان حالات میں مغرب کے دباؤ کا مقابلہ بھی صرف مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کرسکتی ہے ۔