بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن اور لوٹ مار ہے ‘ کلثوم نواز ، (ن) لیگ اقتدار میں آکر تمام طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ‘ قوم کو لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائیں گے‘پارٹی خواتین سے گفتگو

اتوار 28 اپریل 2013 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) پاکستان مسلم (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اہلیہ بیگم کلثو م نواز نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن اور لوٹ مار ہے ‘ (ن) لیگ اقتدار میں آکر خواتین سمیت تمام طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی پارٹی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کا ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ ہم اقتدار میں صرف اور صرف عوام کی خدمت کیلئے آتے ہیں اور پنجاب میں شہباز شریف کی نگرانی میں (ن) لیگ کی حکومت میں پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں اور آئندہ بھی قوم سے جو وعدے کریں گے ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔