پشاور ، سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل کے گھر کے باہر دستی بم کا دھماکہ، مین گیٹ کو نقصان پہنچا

منگل 18 جون 2013 14:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18جون 2013ء ) پشاور میں سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل کے گھر کے باہر دستی بم کا دھماکا ہوا،گھرکے مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق پشتخرہ کے علاقہ پاوٴکہ میں نامعلوم افراد نے اے این پی کے سابق ایم پی اے عالمگیر خان خلیل کے گھر کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا اور زور دار دھماکہ ہوا جس سے گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس سے قبل عالمگیر خان خلیل کی گاڑی کو بھی بم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :