ایڈورڈ سنوڈن نے معلومات افشا کرکے غداری کی ،جس سے امریکی نیشنل سیکورٹی کو شدید نقصان پہنچا

جمعرات 27 جون 2013 14:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27جون 2013ء) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سی آئی کے سابق کنٹریکٹ ملازم ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے معلومات کو افشا کرنے کے عمل کو غداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکار نے امریکی نیشنل سیکورٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پینٹا گون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع چیک ہیگل نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سنوڈن ابھی تک ماسکو ایئرپورٹ پر ہے۔ چک ہیگل نے کہا کہ ابھی تک روسی حکومت نے اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روسی حکام درست فیصلہ کرتے ہوئے سنوڈن کو امریکہ کے حوالے کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :