خیبر ایجنسی،خاصہ دار فورسز کی خالی چیک پوسٹ پر دھما کہ، کوئی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 28 جون 2013 18:30

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورسز کے خالی چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوخیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں ٹیڈی بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم خاصہ دار فورس کی عارضی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے وقت چیک پوسٹ خالی تھی ۔یہ چیک پوسٹ نیٹو سپلائی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی۔خاصہ دار فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :