کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت اسلا م آباد ایئر پورٹ پر اتار لیا،پی کے 781 کے اسلام آباد سے ٹورنٹو کیلئے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکرانے پر طیارہ اتارا گیا،طیارہ اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے روانہ،2 روز قبل بھی 2 طیار وں سے پرندہ ٹکرائے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا

جمعہ 28 جون 2013 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) پی آئی اے کی ایک اور پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،پائلٹ جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 نے صبح ساڑھے 6بجے بینظیر ایئرپورٹ اسلام آباد سے ٹورنٹو کیلئے پرواز کی ہی تھی کہ اس سے پرندہ ٹکرا گیا، تاہم پائلٹ جہاز کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب رہا، اڑھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز صبح 9 بجے دوبارہ ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی 2 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے تھے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :