Live Updates

پشاور ، بڈھ بیرتھانے کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ، 16افراد جاں بحق ، 25 زخمی ،زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل،متعدد کی حالت تشویش ناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، دھماکے میں 2گاڑیاں تباہ ، 10گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، پشاور سے کوہاٹ جانے والا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ بڈھ بیر تھانے کے قریب پہنچا تو زوردار دھماکا ہوگیا،صدر ، وزیراعظم ، عمران خان ، منور حسن ، شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی دھماکے کی مذمت، دہشت گردانہ کارروائی کے لئے 40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ

اتوار 30 جون 2013 15:53

اسلام آباد/لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیرتھانے کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 16افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو لیڈی رینڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، دھماکے میں 2گاڑیاں تباہ جبکہ 10گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، پشاور سے کوہاٹ جانے والا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ بڈھ بیر تھانے کے قریب پہنچا تو زوردار دھماکا ہوگیا،صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیرتھانے کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 16افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا اور پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسزکے قافلے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں ۔دھماکے میں 10گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک آٹھ سالہ بچہ اورزخمیوں میں خاتون بھی شامل تھیں ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

پشاور سے کوہاٹ جانے والا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ بڈھ بیر تھانے کے قریب پہنچا تو زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں موجود دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ دہشتگردی کی اس کارروائی کے لئے 40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا ، دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاری میں مارٹر گولے بھی رکھے تھے تاکہ جانی نقصان کو کئی گنا بڑھایا جاسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات