مظفرآباد ‘مون سون کی شدید بارشوں کی آمد‘ ضلعی انتظامیہ بیلہ ماکڑی سمیت دریا کے کنارے آباد خاندانوں کوتاحال بے دخل نہ کرسکی ، کئی خاندانوں کاسیلابی ریلہ آنے سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ

منگل 27 اگست 2013 14:45

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اگست 2013ء ) 2ستمبر سے مون سون کی شدید بارشوں کی آمد مگر بیلہ ماکڑی سمیت دریا کے کنارے آباد خاندانوں کوتاحال انتظامیہ بے دخل نہ کرسکی  کئی خاندانوں کاسیلابی ریلہ آنے سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ  انتظامیہ نے تین دن کانوٹس جری کیامگرتاحال مذکورہ خاندان جگہ چھوڑنے کوتیارنہیں جوضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج بن گیا ہے پہلے بھی بیلہ ماکڑی میں درجنوں شیلٹرز دریا کی نذرہوچکے ہیں اورلاکھوں کامالی نقصان ہوچکاہے مگرضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اورشہری اداروں کی غفلت کے باعث کسی بڑے سانحے کاخدشہ ہے چیئرمین ایم ڈی اے وقت زاہد امین نے بالکل دریا کے کنارے مخصوص افراد جن کاتعلق نیلم ویلی سے ہے کونوازنے کے لئے شیلٹرز لگاکردیئے جبکہ حق دار آج بھی شیلٹرز سے محروم ہیں عوامی حلقوں نے فوری بیلہ ماکڑی سمیت ندی نالوں اوردریا کے کنارے آباد خاندانوں کومحفوظ مقامات پرشفٹ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :