بھارتی جارحیت ، جانی نقصان سے بچنے کیلئے سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند

منگل 27 اگست 2013 21:20

اسلام آباد/مظفر آباد/عباسپور/ نکیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اگست۔ 2013ء) حکومت نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں جانی نقصان سے بچنے آزاد کشمیر حکومت کے ایک ہفتہ کیلئے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتربند رکھنے کے اعلان کے بعدمنگل کو تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہے ۔ منگل کو کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کو ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں سے ایل او سی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس میں پاکستان میں بہت زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔

فوجیوں کے علاوہ شہری بھی بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے سرحدی علاقوں پر واقع علاقوں میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے کے لیے جمعہ سے اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اب یہ ادارے آئندہ پیر کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق ایل او سی کے قریب 3 کلو میٹر کے علاقے میں واقع عمارات پر ہو گاجس کے بعد منگل کو تعلیمی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری دفاتر بھی بند رہے ۔ لوگ گھروں میں بیٹھ کر مختلف نیوز چینلز پر علاقے کی صورتحال جاننے کیلئے خبریں دیکھتے رہے۔

متعلقہ عنوان :